پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے 3 نئے غیر ملکی کوچز تعینات

پی سی بی کی جانب سے دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 28 نومبر 2023 23:46

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے 3 نئے غیر ملکی کوچز تعینات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2023ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے 3 نئے غیر ملکی کوچز تعینات۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کر دیا ہے۔ ورلڈکپ کی ناکامی کے بعد مکی آرتھر اور ان کی ٹیم کو عہدوں سے ہٹائے جانے والے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب ایک مرتبہ پھر نئے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے مطابق نوید اکرم چیمہ بطور ٹیم مینیجر، محمد حفیظ بطور ٹیم ڈائریکٹر، ایڈم ہولیوک بطور بیٹنگ کوچ، سائمن گرانٹ ہیلمٹ بطور ہائی پرفارمنس کوچ، عمرگل بطورفاسٹ بولنگ کوچ، سعید اجمل بطور اسپن بولنگ کوچ، عبدالمجید بطور فیلڈنگ کوچ، منصور رانا بطور اسسٹنٹ ٹیم منیجر، شاہد اسلم بطور اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ، جبہ ڈریکس سائمین۔

(جاری ہے)

بطوراسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ فرائض انجام دیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے منگل کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا مشکور ہوں جنہوں نے ذمہ داریاں دیں،جو کوچنگ اور مینجمنٹ سٹاف مقرر کیا گیا ہے وہ بہترین ہے کیونکہ یہ سب وہ لوگ ہیں جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کے لئے بہت شاندار پرفارمنسز دی ہیں اور اب ان کو ایک نیا کردار نئی سوچ کے ساتھ دیا جا رہا ہے تاکہ ماڈرن کرکٹ کے حساب سے ایک نیا پراسس چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ سب کے لئے چیلنجنگ ہے ،سب کا مائنڈ سیٹ کلیئر ہے، بہتر نتائج لے کر آئیں گے،چینلجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا ہے سب اس کے لئے تیار ہیں۔آسٹریلیا میں کھلاڑی بہترین نتائج دیں گے،تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینے کیلئے بیتاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ڈائریکٹر کا کام پلان بنانا اور سپورٹ سٹاف نے اس پر عمل کرنا ہے، ابھی سیٹ اپ میں ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خوش ہوں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترکارکردگی والوں کوعزت دی گئی۔
وقت اشاعت : 28/11/2023 - 23:46:07