پشاور فٹ بال لیگ میں مزیدتین میچز کا فیصلہ

آتش ٹانک کلب، آئیڈیل چترال اور پوپو فٹبال کلب نے کامیابی حاصل کی

جمعہ 8 دسمبر 2023 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں جاری پشاور فٹ بال لیگ سیزن6 میں مزیدتین میچز کا فیصلہ آتش ٹانک فٹبال کلب نے شاہین فٹبال کلب کو ایک صفر،پوپو فٹبال کلب نے المعراج فٹبال کلب ہزارہ کو تین صفر سے شکست دی جبکہ آئیڈیل کلب دروش چترال نے میمسن کلب کو ایک صفر سے ہرایا،، پشاور فٹبال لیگ سیزن 6 میں گزشتہ روز پہلا میچ آتش ٹانک فٹبال کلب اور شاہین کلب کے درمیان کھیلاگیا جس میں ٹانک کلب نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کافی سنسنی خیز رہا پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہی دوسرے ہاف میں 47 ویں منٹ میں آتش ٹانک کلب کی جانب سے جمیل نے گول کرکے میچ میں ایک صفر کی برتری حاصل کی جوکہ گیم کے اختتام تک برقرار رہی، اسی طرح دوسرا میچ پوپو فٹبال کلب اور المعراج فٹبال کلب ہزارہ کے درمیان کھیلاگیا جس مین پوپو فٹبال کلب نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی پوپو فٹبال کلب کی طرف سے ولید نے دو گول کئے جبکہ عدیل ایک گول کرنے میں کامیاب رہے، میچ میں سابق پاکستان ٹیم کپتان گوہر زمان نے میچ کمشنر جبکہ انور خان، حیات،عبدالرحمان،اکرام اور زاہد نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر ذاکر اللہ، چیف آرگنائزرچیئر مین یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن گل حیدر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں
وقت اشاعت : 08/12/2023 - 23:23:27

متعلقہ عنوان :