نیویارک اسٹرائیکرزنے فائنل میں جگہ بنالی

ہفتہ 9 دسمبر 2023 18:11

نیویارک اسٹرائیکرزنے فائنل میں جگہ بنالی
ابوظبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) نیویارک اسٹرائیکرز کے بائیں ہاتھ کے اسپنر عقیل حسین کی تباہ کن بولنگ کی بدولت نیویارک اسٹرائیکرز ابوظبی ٹی 10 کے فائنل میں پہنچ گئی، عقیل حسین نے 5 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی ، اوپنر رحمان اللہ گرباز نے نصف سنچری بنائی۔

(جاری ہے)

نیو یارک اسٹرائیکرز نے 10 گیندوں پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے جواب میں مورس ویل اسمپ آرمی 9 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز ہی بناسکی، یوں اسے 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

حسین نے تیسری گیند پر اینڈریز گوس کو چوتھی گیند پر ڈیوالڈ بریوس اور پانچویں گیند پر ابراہیم زدران کو کلین بولڈ کیا یوں وہ ابوظبی ٹی 10 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے 8ویں کھلاڑی بن گئے۔ انہیں کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے بعد اسٹرائیکرز فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ گلیڈیٹرز سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 09/12/2023 - 18:11:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :