سری لنکا کو شکست، آسٹریلیا کواٹرفائنل میں
اتوار 8 مارچ 2015 18:25
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ آسٹریلیا کی جانب سے 376 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 312 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی ٹیم کو کمار سنگاکارا کی ورلڈکپ میں مسلسل تیسری سینچری بھی آسٹریلیا کیخلاف میچ جیتنے میں مدد فراہم نہ کرسکی۔
سنگاکارا 104 اور تلکارتنے دلشان 62 رنز بناکر سری لنکا کی جانب سے نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کے جیمز فالکنر نے تین جبکہ مچل جانسن اور مچل اسٹارک نے دو دو سری لنکن کھلاڑی شکار کئے۔ نیوزی لینڈ اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
شمعون ہدایت نے یونین کلب گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیموں کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی