گریم سمتھ حقیقی زندگی میں اپنی بیگم کے ہاتھوں سٹمپ آوٹ ہو گئے
پیر 9 مارچ 2015 18:59
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم سمتھ کی ازدواجی زندگی میں ایک مبینہ میسج نے تہلکہ مچادیا ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ سابق کرکٹ سٹار بیوی سے طلاق حاصل کرنے کے متعلق ایک میسج اپنے وکیل کو بھیجنا چاہ رہے تھے مگر غلطی سے یہ بیوی کو بھیج دیا۔ گریم سمتھ اور ان کی پاپ سٹار بیوی مارگن کے درمیان تقریباً دو ہفتے قبل علیحدگی ہوئی ہے مگر وہ حالیہ دنوں میں ازدواجی زندگی کو بحال کرنے کی کوششوں میں نظر آئے ہیں۔
ان کی اہلیہ کا بھی کہنا تھا کہ وہ دونوں اپنی شادی کو بچانے کے لئے سنجیدہ تھے اور اس سلسلے میں روابط بڑھانے کے متعلق بات چیت کررہے تھے۔ مارگن کی دوستوں کا بھی کہنا ہے کہ سٹار جوڑے کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں اور گریم سمتھ پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ وہ بیوی بچوں کو چھوڑ کر کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے پہنچے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا