سڈنی ٹیسٹ، شان مسعود کی وکٹ پر براڈ کاسٹر نے غلط ری پلے چلا دیا گیا

ٹیسٹ کپتان دوسری سلپ پر کیچ ہوئے ،تھرڈ امپائر سے مشورہ کیا گیا کہ آیا یہ ڈیلیوری نو بال تھی یا نہیں، ری پلے میں شان کو نان سٹرائیکر اینڈ پر بھی دکھایا گیا جس ڈلیوری پر وہ آؤٹ ہوئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 جنوری 2024 17:21

سڈنی ٹیسٹ، شان مسعود کی وکٹ پر براڈ کاسٹر نے غلط ری پلے چلا دیا گیا
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جنوری 2024ء ) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ایک بہت بڑی غلطی کی جب ان کے براڈ کاسٹرز نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی وکٹ کا غلط ری پلے دکھایا۔ شان مسعود دوسری سلپ پر کیچ ہو گئے اور ڈلیوری کو نو بال قرار دیا گیا۔ چند اوورز کے بعد شان مسعود نے وہی غلطی کی اور دوسری سلپ پر دوبارہ کیچ ہو گئے اور تھرڈ امپائر سے مشورہ کیا گیا کہ آیا یہ ڈیلیوری نو بال تھی یا نہیں۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ ری پلے میں شان مسعود کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر بھی دکھایا گیا جس ڈلیوری پر وہ آؤٹ ہوئے۔ دوسرے الفاظ میں آسٹریلین چینل نے ایک مختلف ڈلیوری کا ری پلے دکھایا گیا اور شان مسعود جس ڈلیوری پر آؤٹ ہوئے وہ نہیں دکھائی گئی۔
پاکستان کرکٹ کے حامی کرکٹ آسٹریلیا سے وضاحت کی توقع رکھتے ہیں، کیونکہ یہ ان کی طرف سے ایک غلطی تھی۔

(جاری ہے)

شائقین نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ مسعود آؤٹ ہوئے یا نہیں کیونکہ وہ اسی اننگز میں پہلے نو بال پر کیچ ہو گئے تھے۔
اس طرح کے واقعات کھیلوں میں ٹیکنالوجی کے جواز پر سوال اٹھاتے ہیں۔ سی اے کا مذاق اڑایا گیا کیونکہ شائقین نے مشورہ دیا کہ براڈکاسٹر چیک کریں کہ شان مسعود بھی بولر تھے یا نہیں۔                                                                                                             
وقت اشاعت : 03/01/2024 - 17:21:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :