بیٹنگ فلاپ ہونے کے باوجود میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، عامر جمال کا دعوی

میچ کے چوتھے روز کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ اسکور کرکے میزبان کیخلاف لیڈ بڑھاسکیں : آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 جنوری 2024 14:27

بیٹنگ فلاپ ہونے کے باوجود میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، عامر جمال کا دعوی
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جنوری 2024ء ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے اہم کھلاڑی پاکستانی فاسٹ بولر عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن بلے بازی کے دھچکے کے باوجود امید ظاہر کی۔ میدان میں ایک مشکل دن کے بعد میچ کے بعد پریسر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ بیٹنگ کا فیل ہونا کھیل کا حصہ ہیں۔ عامر جمال کا کہنا تھا کہ "میں اب بھی کافی پراعتماد ہوں کہ ہم کھیل میں ہیں۔

میں جانتا ہوں کہ ایسا ہوا ہے لیکن یہ کسی بھی ٹیم کے ساتھ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں اب بھی یقین ہے کہ اگر ہم 150 سے 170 رنز تک پہنچ سکتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ اچھا ٹوٹل ہو گا۔" یہ بات قابل غور ہے کہ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 299 رنز پر آؤٹ کرنے میں عامر جمال کا اہم ترین کردار تھا جنہوں نے 69 رنز دیکر 6 کھلاڑی آئوٹ کیے۔ ہیزل ووڈ کے سپیل نے آسٹریلیا کو مضبوط پوزیشن فراہم کی ۔

میچ اب توازن میں ہے کیونکہ پاکستان کی آخری امیدیں رضوان اور جمال پر ہیں کیونکہ ان کا مقصد سڈنی میں اس ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں آسٹریلیا کو بڑے ہدف کا تعاقب کروانا ہے۔                                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 05/01/2024 - 14:27:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :