’معلوم نہیں میری پرفارمنس میں کہاں غلطی ہوئی‘، محمد حارث کا ڈراپ کیے جانے پر شکوہ

ٹیم سے ڈراپ کرنے پر کوئی تکلیف نہیں، یہ چیزیں آپ کو بہتر بناتی ہیں، نوجوان وکٹ کیپر بیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 14 جنوری 2024 12:34

’معلوم نہیں میری پرفارمنس میں کہاں غلطی ہوئی‘، محمد حارث کا ڈراپ کیے جانے پر شکوہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2024ء ) محمد حارث نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری کو آکلینڈ میں شروع ہونے والی 5 میچوں کی سیریز کے لیے T20 انٹرنیشنل اسکواڈ سے باہر کیے جانے کے پیچھے کی وجہ سے لاعلم ہیں۔ ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے شکوہ کیا کہ میں نہیں جانتا کہ میری پرفارمنس کہاں غلط ہوئی، کیرئیر میں اُتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، بعض اوقات بیک اپ کھلاڑی آپ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ موقع ملنے کے حقدار ہوتے ہیں۔

مثبت رہ کر حارث نے صورتحال کو ایک صحت مند مقابلے کے طور پر دیکھا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور مضبوط واپسی کے عزم کا اظہار کیا۔ حارث نے مزید کہا کہ “میں ڈراپ ہونے پر اداس نہیں ہوں کیونکہ یہ کھیل کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ چیزیں آپ کو مضبوط بناتی ہیں۔ مجھے اپنی غلطیوں کا تجزیہ کرنے اور اپنی مہارت کو بہتر بنانے کا وقت مل گیا ہے"۔
واضح رہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد حارث کو آرام کروایا جبکہ انکی جگہ صائم ایوب کو موقع دیا جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 14/01/2024 - 12:34:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :