آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائے گا

جمعہ 2 فروری 2024 12:18

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ  کرکٹ میچ  (کل)کھیلا جائے گا
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2024ء) آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (کل)ہفتہ کو ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں میزبان آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

میزبان آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم نے میزبان آسٹریلوی ویمنزٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی تاہم میزبان خواتین ٹیم نے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دینے کے ساتھ تین ٹی -20بین الاقوامی میچز کی سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کر لی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز3 فروری کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے ہوگا ،جو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 7 فروری کو سڈنی میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسراور آخری ون ڈے میچ 10 فروری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ مہمان جنوبی افریقن ویمن ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ بھی کھیلے گی جو15 سے 18 فروری تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/02/2024 - 12:18:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :