پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرسمیت دیگرممبران کا سائیکلسٹ ممتازریاض کی وفات پرافسوس کا اظہار

منگل 6 فروری 2024 14:53

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرسمیت دیگرممبران کا سائیکلسٹ ممتازریاض کی وفات پرافسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور فیڈریشن کے دیگر ممبران نے سائیکلسٹ ممتاز ریاض کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سائیکلنگ کمیونٹی کے لیے ممتاز ریاض کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ممتاز ریاض نے شروع میں واپڈا ٹیم سائیکلسٹ کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیئے ، بعد میں ٹیم مینجر تک کردار ادا کیا۔ ممتاز ریاض نے کھیل کے میدان بالخصوص سائیکلنگ میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے فیڈریشن کے تمام ممبران کے ساتھ ان کے وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ملک میں سائیکلنگ کے کھیل کے فروغ میں ممتاز ریاض کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ہماری ہمدردی اور دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
وقت اشاعت : 06/02/2024 - 14:53:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :