ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ 8 فروری سے امریکا میں شروع ہوگا

منگل 6 فروری 2024 21:45

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) تھنڈربرڈزکے زیراہتمام ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ 8 فروری سے امریکا میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے،ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا ایک معروف ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ میں امریکی گالفر سکاٹی شیفلر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹورنامنٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 11 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 88 امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 06/02/2024 - 21:45:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :