جینیسس انویٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ (کل) سے امریکا میں شروع ہوگا

بدھ 14 فروری 2024 16:54

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2024ء) ٹائیگر ووڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام جینیسس انویٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 98 واں ایڈیشن (کل)جمعرات سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 97 سال قبل 1926میں لاس اینجلس اوپن کے طور پر کھیلا گیا تھا۔

ٹورنامنٹ 71 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں ہسپانوی نامور گالفر جان راحم اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 2 کڑوڑ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔15 فروری سے شروع ہونے والا یہ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 18 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/02/2024 - 16:54:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :