بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھاٹیسٹ (کل)سے رانچی میں شروع ہوگا

جمعرات 22 فروری 2024 09:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ (کل)جمعہ سے 27 فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔مہمان برطانوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی تھی تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو نہ صرف 106 سے شکست دی بلکہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی ، میزبان بھارتی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی مہمان برطانوی کو 434 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان بھارتی ٹیم سے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کو مایہ ناز آل رئونڈر بین سٹوکس لیڈکریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے لیڈ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاچوتھا ٹیسٹ میچ 23 سے 27 فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مارچ تک ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔\932
وقت اشاعت : 22/02/2024 - 09:40:08

متعلقہ عنوان :