بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

جمعرات 22 فروری 2024 12:55

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے دسویں ایڈیشن میں دو دن آرام کے بعد (کل) جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ 23 فروری کو پہلا میچ کومیلا وکٹورینزاور فارچیون باریشال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔دوسر ے میچ میں کھلنا ٹائیگرز اور سلہٹ سٹرائیکرز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آئندہ دو دن آرام کے بعد 23 فروری کو ایونٹ کے 41ویں میچ میں کومیلا وکٹورینزاور فارچیون باریشال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،کومیلا وکٹورینزکو لٹن داس لیڈ کر رہے ہیں اور فارچیون باریشال کی ٹیم کو تمیم اقبال لیڈ کریں گے۔

23 فروری کا دوسرا اور ٹورنامنٹ کا 42 واں میچ کھلنا ٹائیگرز اور سلہٹ سٹرائیکرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا۔ کھلنا ٹائیگرز کو انعام الحق لیڈ کریں گےجبکہ سلہٹ سٹرائیکرز کی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضی کریں گے۔ بی پی ایل کے دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/02/2024 - 12:55:21

متعلقہ عنوان :