انٹرسروسزباسکٹ بال چیمپئن شپ 2024ء

دفاعی چیمپئن پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیموں کی شرکت ، پاکستان آرمی فائنل میں 66 کے مقابلے میں 84 پوائنٹس سے کامیاب

جمعہ 23 فروری 2024 19:55

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء ) انٹرسروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2024ء ، دفاعی چیمپئن پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیموں کی شرکت ، پاکستان آرمی فائنل میں 66 کے مقابلے میں 84 پوائنٹس سے کامیاب۔

(جاری ہے)

انٹرسروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا راولپنڈی میں انعقاد ہوا ، مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلے 12 سے 19 فروری تک جاری رہے ، چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 7 میچ کھیلے گئے ، مقابلوں میں دفاعی چیمپئن پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیموں نے حصہ لیا، چیمپئن شپ میں ہر ٹیم نے دوسری ٹیم کے ساتھ دو دو میچ کھیلے، فائنل میچ پاکستان آرمی اور پاکستان ایئر فورس کے درمیان ہوا ، فائنل میں پاکستان آرمی نے 66 کے مقابلے میں 84 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور چیمپئن ٹیم کو مبارکباد پیش کی،،
وقت اشاعت : 23/02/2024 - 19:55:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :