سابق انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی جاوید اقبال انتقال کر گئے

پیر 11 مارچ 2024 13:03

سابق انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی جاوید اقبال انتقال کر گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) سابق انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی جاوید اقبال انتقال کر گئے ہیں اور مرحوم نیشنل بینک کے سابق اے وی پی تھے۔

(جاری ہے)

ان کی وفات پر ملک بھر سے بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 11/03/2024 - 13:03:34