ڈویژنل سٹی لیب فٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اپریل میں کھیلا جائے گا

جمعرات 14 مارچ 2024 14:42

ڈویژنل سٹی لیب فٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اپریل میں کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) ڈویژنل سٹی لیب فٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اپریل میں راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی راجہ اشتیاق احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں ۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دئیے گئے ہیں ۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں اپنی رجسٹریشن 5 اپریل تک کروا سکتی ہیں اور بعد میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 14/03/2024 - 14:42:41