انٹرا اکیڈمی فائیو اے سائیڈ گرلز اینڈ بوائز ہاکی لیگ کا آغاز

جمعہ 15 مارچ 2024 19:43

انٹرا اکیڈمی فائیو اے سائیڈ گرلز اینڈ بوائز ہاکی لیگ کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں انٹرا اکیڈمی گرلز اینڈ بوائز فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا، ایونٹ کا افتتاح بیگم اسما علی شاہ، نیٹ سیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی سی ای او قراۃالعین صدیقی اور نکاٹی کے نائب صدر نعیم حیدر نے کیا۔ اس موقع پر سمیر حسین، ٹیموں کے مینٹور اولمپیئن سید سمیر حسین، اولمپیئن کاشف جواد، راشد یعقوب، سید آل حسن، واصف رضا اور طلحہ غوری سمیت سید صغیر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

ابتدائی روز کھیلے گئے گرلز کے پہلے میچ میں آئی ایم ایچ اے لائنز نے آئی ایم ایچ اے ایگلز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مقدس رفیق نے دو گول اسکور کئے جبکہ حمیرا اور جویریہ نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے تینوں گول عمیمہ نے سکور کئے۔دوسرے میچ میں آئی ایم ایچ اے وولوز نے آئی ایم ایچ اے بلز کو 3-1 گول سے مات دیدی۔

فاتح ٹیم کی سندس صدیقی نے ہیٹ سکور کی جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول مصوورا نے بنایا۔تیسرے میچ میں آئی ایم ایچ اے ہاکس اور آئی ایم ایچ اے ٹائیگرز کے درمیان 3-3 گول سے برابر رہا، مبشرہ اور آمنہ فاطمہ نے ہیٹرک بنائیں۔بوائز کے پہلے میچ میں آئی ایم ایچ اے لائنز اور ایگلز کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا لائنز کی جانب سے علی عباس اور یاسین نے گول اسکور کئے جبکہ ایگلز کیلئے دونوں گول روحان نے بنائے۔

دوسرے میچ میں آئی ایم ایچ اے بلز نے آئی ایم ایچ اے وولوز کو 5-1 گول سے ہرادیا، فاتح ٹیم کی جانب سے سید احمد نے اور واجد نے دو، دو جبکہ سلمان نے ایک گول اسکور کیا،شکست خوردہ ٹیم کا واحد گول صدیق خان نے اسکور کیا۔تیسرے میچ میں آئی ایم ایچ اے ٹائیگرز نے آئی ایم ایچ اے ہاکس کو دو کے مقابلے میں چھے گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کے عیسی خان نے ہیٹرک سمیت پانچ گول اسکور کئے جبکہ عذیر احمد نے ایک گول بنایا۔حریف ٹیم کیلئے شوذب رضا نے دونوں گول بنائے۔
وقت اشاعت : 15/03/2024 - 19:43:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :