بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا

ہفتہ 16 مارچ 2024 17:10

بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء)مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام پندرہ روزہ بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایاکہ سمر کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے مرد،خواتین کھلاڑی اور سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلبا وطالبات حصہ لے سکتے ہیں جن راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ سمر کیمپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی یکم سے دس جون تک اپنے اپنے ناموں کا اندراج فون نمبر 0321-5354000 پر کروا سکتے ہیں۔ مطاہر سہیل نے کہا کہ اس سمر کیمپ سے سکول کالجز کے طلبا وطالبات کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ نوجوان اس کیمپ کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سمر کیمپ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جا رہاہے۔ یہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے لئے تربیتی کیمپ ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 16/03/2024 - 17:10:02