ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا

جمعہ 29 مارچ 2024 15:28

ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی نے ایک انٹرویومیں کہا کہ وہ اپنی بڑھتی ہوئی عمر کو اپنے کیرئیر کے اختتام کی ایک وجہ نہیں سمجھتے۔36 سالہ لیونل میسی نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ میں نے ابھی تک اس کے بارے میں نہیں سوچا، میں روزانہ اس سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کرتا ہوں اور اس سے زیادہ کے بارے میں سوچے بغیر ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

لیونل میسی نے مزید کچھ وقت کے لیے فٹبال کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ابھی کچھ واضح نہیں ہے تو میں مزید کھیلنا چاہوں گا۔ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر کانے کہاکہ جب وہ وقت آئے گا تو یقیناً میں اٴْس راستے کو تلاش کروں گا جو مجھے خوشی دے اور جس سے میں لطف اندوز ہوں اور وہ نیا ہوگا۔

(جاری ہے)

لیونل میسی سے پوچھا گیا کہ آپ کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں کیا چیزیں شامل ہوں گی۔ اس پر لیونل میسی نے کہا کہ جب میں پرفارم نہ کر رہا ہوں، مجھے مزہ نہ آرہا ہو اور میں اپنے ساتھیوں کی مدد نہیں کر پارہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ میں کب اچھا اور کب برا کھیلتا ہوں اور جب میں اس لمحے کو محسوس کروں گا تو میں اپنی عمر کے بارے میں سوچے بغیر ریٹائرمنٹ کا قدم اٹھاؤں گا۔
وقت اشاعت : 29/03/2024 - 15:28:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :