اٹلی‘ فٹ بال میچ میں فری سٹائل ریسلنگ

بدھ 1 اپریل 2015 16:48

اٹلی‘ فٹ بال میچ میں فری سٹائل ریسلنگ

روم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) اٹلی میں فٹبال کا عام میچ "فری سٹائل ریسلنگ" کی بدولت خاص بن گیا۔ 2 فٹبالر زخمی ہو گئے جبکہ تیرہ پر پابندی لگ گئی۔ اٹلی کی غیر معروف فٹبال لیگ کا میچ ہاف ٹائم تک پہنچا تو بپھرے کھلاڑیوں نے وحشی فائٹرز کا روپ دھار لیا۔

(جاری ہے)

بریک کے لئے جاتے کھلاڑیوں کو جانے کیا سوجھی کہ گتھم گتھا ہو گئے۔ فٹبالرز نے ایک دوسرے پر لاتوں، پھر گھونسوں اور تھپڑوں سے حملہ کر دیا۔ فٹبال میچ کے دوران اس فری سٹائل کشتی میں دو زخمی کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے جبکہ ضابطے کی خلاف ورزی پر تیرہ فٹبالرز پر پابندی عائد کر کے میچ ختم کر دیا گیا۔

وقت اشاعت : 01/04/2015 - 16:48:33