ویمنز پریمیئرلیگ ملتان، رائل آرچرڈ کرکٹ ٹیم نے سٹار سرگودھا کو شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 8 اپریل 2024 17:10

ویمنز پریمیئرلیگ ملتان، رائل آرچرڈ کرکٹ ٹیم نے سٹار سرگودھا کو شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) رائل آرچرڈ اور ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس ملتان کے زیر اہتمام کھیلے گئے اپنے آخری لیگ میچ میں رائل آرچرڈ نے سٹار سرگودھا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پول جی میں ناقابل شکست ٹیم رہنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں سٹار سرگودھا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 88رنز کا ہدف دیا ، جو رائل آرچرڈ نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

(جاری ہے)

فاتح کپتان ثنا گلزار کو بہترین باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اس سے قبل کھیلے گئے راؤنڈ لیگ میچ میں کرک ایڈکشن ڈی ایچ اے ملتان نے ترین اکیڈمی لودہراں کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فاتح ٹیم کی سبیقہ مصطفیٰ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ کی حقدارقرارپائیں۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر محمد عبدالصبور چیف ایگزیکٹو آفیسر لودہراں پائلٹ پراجیکٹ ، سپورٹس آفیسر عدنان نعیم اور ویمن یونیورسٹی کی پروفیسرڈاکٹردیباعدنان نعیم نے انعامات تقسیم کیے۔
وقت اشاعت : 08/04/2024 - 17:10:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :