ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:48

ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے صدر رانا محمد اشرف خان نے کہا ہے کہ ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ یکم سے 12 مئی تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، 7 گروپس سے سرفہرست 2،2 اور تیسری پوزیشن پر بہترین کارکردگی دکھانے والی 2 ٹیموں سمیت مجموعی طور پر 16ٹرافی کیلئے جنگ لڑیں گی،ان میں کے آر ایل، پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی،ڈبلیو ایس ٹی سی، اوٹو کرین، ایس اے فارمز، واپڈا،ایس اے گارڈنز،ہائیر ایجوکیشن کمیشن،پی اے سی اے، نمسو،ایشیا گھی ملز،پاکستان ریلوے،پاکستان پولیس اور ماشا یونائیٹڈ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/04/2024 - 15:48:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :