روہت شرما کو پنجاب کا کپتان بنانے کی رپورٹس پر پریتی بھڑک اٹھیں

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

ً دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) پریتی زنٹا روہت شرما کو پنجاب کنگز کا کپتان بنانے کی رپورٹس پر بھڑک اٹھیں۔ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ پریتی نے روہت شرما کو اپنی ٹیم کا کپتان بنانے کے لیے ہر حد تک جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ممبئی انڈینز نے رواں سیزن میں روہت کی جگہ ہردیک پانڈیا کو کپتان بنایا، جس پر یہ بھی دعوی کیا جارہا ہے کہ روہت اس سیزن کے اختتام پر ممبئی انڈینز کو چھوڑدیں گے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے کہا میں روہت کا بہت زیادہ احترام کرتی ہوں مگر ان سے اس حوالے سے کوئی بھی بات نہیں ہوئی، نہ ہی میں نے ایسا کوئی بیان دیا، یہ ایک جھوٹی اور من گھڑت رپورٹ ہے۔
وقت اشاعت : 21/04/2024 - 18:25:27

متعلقہ عنوان :