جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

پیر 22 اپریل 2024 16:22

جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) جرمنی کے نامور ٹینس سٹار جان لینارڈ سٹرف نے امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی کے شہر میونخ کے ایم ٹی ٹی سی افیٹوس میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمنی کے نامور ٹینس سٹار جان لینارڈ سٹرف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے شکست دے چیمپئن شپ جیت لی۔

جرمنی کے نامور ٹینس سٹار جان لینارڈ سٹرف نے اس سے قبل سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ڈنمارک کے ہولگر رونے کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔اس کامیابی کے بعد جرمن ٹینس سٹار جان لینارڈ سٹرف کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ \932
وقت اشاعت : 22/04/2024 - 16:22:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :