پنجاب میں تمام سپورٹس سہولیات کے اردگرد سایہ دار درخت لگائے جائیں گے‘ وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب پارکس میں سپورٹس کی سہولیات مہیا کرنے کو تیار ہے،پی ایچ اے خواتین کی پنک گیمز کی تشہیر میں تعاون کرے گا

پیر 22 اپریل 2024 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) صوبائی وزیر کھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیر صدارت پنجاب کے تمام سپورٹس کمپلیکس، سٹیڈیمز اور سہولیات کے گرد سایہ دار درخت لگا نے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال ،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال اور ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو نے بھی شرکت کی ہے، صوبائی وزیر کھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اس موقع پر کہا ہے کہ پنجاب میں تمام سپورٹس سہولیات کے اردگرد سایہ دار درخت لگائے جائیں گے،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب پارکس میں سپورٹس کی سہولیات مہیا کرنے کو تیار ہے،پی ایچ اے خواتین کی پنک گیمز کی تشہیر میں تعاون کرے گا،ان اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پی ایچ اے اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے،کمیٹی کے اراکین تمام کھیلوں کے مقامات اور پارکوں کا دورہ کریں گے تاکہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے فزیبلٹی تیار کی جا سکے۔

وقت اشاعت : 22/04/2024 - 22:50:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :