ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا

منگل 23 اپریل 2024 14:56

ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان نےایم پی اے اعظم خان کے ہمراہ " پہلا انصاف یوتھ کرکٹ لیگ رانی" کا افتتاح کردیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے اعظم خان نے فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا، کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کا یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تحصیل کی سطح پر پہلا انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں اور ملکی و غیر ملکی سطح پر سپورٹس میں نئی ٹیلینٹ کو سامنے لانے کے لیے کوشاں ہے۔ دیر پائین میں سپورٹس ٹیلینٹ کی کمی نہیں ۔ دیر پائین کا خطہ کھیلوں کے حوالے سے کافی زرخیز ہے اس وقت دیر پائین کے کھلاڑی ملکی و غیر ملکی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔\378
وقت اشاعت : 23/04/2024 - 14:56:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :