شکیب الحسن کے آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں واپسی کے امکانات

منگل 23 اپریل 2024 20:50

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) بنگلہ دیش کے سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن کے آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں واپسی کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر غازی اشرف حسین کے مطابق شکیب سے رابطے میں ہیں، رواں ماہ کے آخر میں ان کے ڈھاکہ پہنچنے کی توقع ہے، امید ہے وہ وائٹ بال کرکٹ میں واپسی کیلئے ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے ایک دو میچوں میں حصہ لیں گے،اس کے بعد وہ ٹیم انتظامیہ کے ساتھ شامل ہو جائیں گے اور ٹریننگ کا آغاز کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یہی خواہش ہے کہ وہ سیریز میں دو میچز کھیلیں۔ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان 28 اپریل کو ہونا ہے، اس وقت تک شکیب کی دستیابی کا فیصلہ ہو جائے گا۔ تجربہ کار سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء کے بعد انگلی کی تکلیف اور آنکھوں کے مسائل کے باعث کچھ عرصہ کیلئے کھیل سے وقفہ لیا تھا تاہم انہوں نے رواں ماہ سری لنکا کے خلاف چٹوگرام ٹیسٹ میں واپسی کی ہے۔
وقت اشاعت : 23/04/2024 - 20:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :