پاکستان ویمن ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر پرجوش ہیں، ہیدر نائٹ

دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ویمن ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی

بدھ 24 اپریل 2024 15:57

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیدر نائٹ نے کہا ہے کہ آٹھ سال بعد پاکستان ویمن ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںگفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان ویمن ٹیم نے بہتر نتائج دیے ہیں، پاکستان کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے، وہاں جاکر دلی خوشی ہوگی۔دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ویمن ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 24/04/2024 - 15:57:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :