آئی پی ایل ، چھوٹی بانڈریز نے ریکارڈزکا انبارلگا دیئے

بدھ 24 اپریل 2024 21:16

دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) آئی پی ایل میں چھوٹی بانڈریز کے سبب حالیہ سیزن میں نئے ریکارڈز کا انبار لگ گیا۔دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے اسی لیے موجودہ صورتحال کو بھیانک خواب سے تعبیر کیا تھا، ایونٹ میں متنازع فیصلے پلیئرز اور کوچز کے لیے پریشان کن ثابت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کی تاریخ کے 6 میں سے 5 بڑے ٹوٹل گذشتہ ماہ بنے، رواں برس اب تک 6 بار 240 کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سج چکا، اس سے قبل کسی سیزن میں ایسا نہیں ہوا تھا، اب تک اسکورنگ ریٹ 9.42 رہا ہے، 2023 میں یہ 8.99 تھا، 2018 میں 8.64کی اوسط سے رنز بنے تھے، 2022 میں 8.54 جبکہ 2019 میں 8.41 کی اوسط سے رنز اسکور ہوئے تھے۔

امپیکٹ پلیئر کا قانون گذشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا، جس میں دوران میچ کسی بھی مرحلے پر ٹیم کسی بھی ممبر کا متبادل سامنے لاسکتی ہے،اس سے بھی مسائل بڑھے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/04/2024 - 21:16:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :