اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان

انٹرنیشنل لیول پر کوئی بی ٹیم نہیں ہوتی سی، ڈی ٹیم بھی ٹف ٹائم دیتی ہیں، گفتگو

جمعہ 26 اپریل 2024 15:52

اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، ہم نے بہت غلطیاں کیں، اسٹارٹ اچھا نہیں تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ہمارا گول ورلڈ کپ ہے اس کے لیے روٹیشن پالیسی اپنائی ہے، ورلڈ کپ بھی ضروری ہے اور کمبینیشن بنانا بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

فخر زمان نے کہا کہ مجھے مینجمنٹ نے بتا دیا تھا کہ میں پہلے تین میچز نہیں کھیلوں گا، مجھے اور افتخار کو میچ فنش کرنا چاہیے تھا ہم نے میچ بنا دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اوس سے کوئی فرق نہیں پڑا، ہار سے اعتماد میں فرق پڑتا ہے۔فخر زمان نے کہا کہ انٹرنیشنل لیول پر کوئی بی ٹیم نہیں ہوتی سی، ڈی ٹیم بھی ٹف ٹائم دیتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ عثمان خان اچھا کھلاڑی ہے وہ پرفارم کرکے آیا ہے، کوچز عثمان خان کو پلان دیتے ہیں، میں زیادہ نہیں بتاتا کہ وہ ڈبل مائنڈ نہ ہوں۔
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 15:52:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :