بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:21

بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے چک 68 ج ب لیلاں فیصل آباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزر رانا علی یاسر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ 16 جون تک جاری رہے گا ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 80 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا جبکہ سیمی فائنلز کھیلنے والی ٹیموں کے لئے 25، 25 ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 27/04/2024 - 16:21:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :