نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں جاری سالانہ سپورٹس گالا اختتام پذیر

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سرگودھا کے زیر اہتمام جاری 7 روزہ سالانہ سپورٹس گالا اختتام پذیر، مقابلہ جات میں حصہ لینے والی ٹیموں کی شاندار کارکردگی، چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفور نیازی نے سپورٹس گالا کے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے، طلباء و طالبات کے سٹالز پر ملکی تاریخ و ثقافت کو اجاگر کیا گیانونہلان قوم میں مقابلہ بازی کے مثبت رجحانات کو بڑھانے اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے حوالہ سے نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں جاری سالانہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا، 7 روزہ تک جاری رہنے والے اس سپورٹس گالا میں 7 ٹیموں نے حصہ لیا اور کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، بیڈمنٹن، والی بال، رسہ کشی و لڈو سمیت دیگر مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ڈاکٹر عبدالغفور نیازی نے فکیلٹی ممبران کے ہمراہ سپورٹس گالا میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی سلسلہ کے ساتھ طلباء و طالبات کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا اور نسل نو کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا بھی وقت کا اہم تقاضا ہے، اسی سوچ اور نظریہ کے تحت کالج میں ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی مقدم رکھا جاتا ہے اور سپورٹس گالا کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، تقریب سے پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سید حیدر رضا، برنسپل ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر میاں فرخ عمران، چیئرمین سپورٹس گالا پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اعوان نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپورٹس گالا کے باوقار انعقاد کے حوالہ سے پروفیسر ڈاکٹر حمیرا شوکت، ڈاکٹر رخشندہ جبیں، اور ڈاکٹر فیصل جاوید کی عملی کاوشوں کو سراہا گیا اور فکیلٹی ممبران کے درمیان بھی رسہ کشی کے مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔
وقت اشاعت : 27/04/2024 - 17:15:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :