سیکرٹری کھیل ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی سے بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات،کھیلوں سے متعلق مختلف امور پرتبادلہ خیال

منگل 30 اپریل 2024 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان حکومت بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں،کھیلوں کے مقابلوں کو کامیاب کرانے میں سپورٹس جرنلسٹس نے ہمیشہ محکمہ کھیل کے ساتھ صف اول کا کردار ادا کیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے آفس میں بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (بسجا)کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔

اس موقع پر صدر بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن محمد شاہ دوتانی،چیئرمین اخنزادہ عطائ اللہ درانی،نائب صدر منور شاہوانی،جنرل سیکرٹری عبداللہ جان،جوائنٹ سیکرٹری حماد علی ،سیکرٹری اطلاعات خلیل احمد،آفس سیکرٹری عبدالباری جان،ترجمان ظفر اقبال و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کھیلوں سے متعلق مختلف امور زیر بحث لائے گئے ۔سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان کو بسجا کی جانب سے 3مئی سے شروع ہونے والے جرنلسٹس سپورٹس گالا میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

اس موقع پر سیکرٹری کھیل نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس کا کھیلوں کے فروغ کیلئے کردار قابل تحسین ہے، جرنلسٹس کھیلوں کے مقابلوں کو کورکر کے حکومت بلوچستان کی مثبت سرگرمیوں کو دنیا بھر میں روشناس کرارہے ہیں،محکمہ کھیل نے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے اور کھیلوں کے گراس روٹ لیول پر فروغ کیلئے کوچز کی ڈیوٹی لگائی ہے تاکہ وہ سکولوں کی سطح پر کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے بچوں کی مفت تربیت کرکے انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کیلئے تیار کریں،جس طرح شاہ زیب رند نے دنیا بھر میں ملک و قوم خاص کر صوبہ بلوچستان کا نام روشن کیاہے اسطرح باصلاحیت مزید نوجوان ہیں جنہیں حکومتی سرپرستی و سہولیات کی ضرورت ہےجس کیلئے محکمہ کھیل بھرپور اقدامات اٹھارہا ہے۔
وقت اشاعت : 30/04/2024 - 22:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :