ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کیلئے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ

بدھ 1 مئی 2024 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء)ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان سے قبل قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹرز میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں جنوبی افریقا کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث میگا ایونٹ میں سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل ہیں جبکہ انکی محمد رضوان، عثمان خان اور بیک اپ کے طور پر حسیب اللہ خان کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔انجری کے شکار اعظم خان کی شمولیت کا فیصلہ انکی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم رواں ماہ آئرلینڈ کیخلاف 3 اور انگلینڈ کے ساتھ 4 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 01/05/2024 - 20:28:00