گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس ، سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر نے سولہواں مرحلہ جیت لیا

بدھ 22 مئی 2024 10:50

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ جیت لیا۔ یہ سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر کی ریس میں پانچویں سٹیج فتح ہے۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے سولہویں مرحلے میں سائیکل سوار لوینیو سے سانتا کرسٹینا والگارڈینا تک کا فیصلہ طے کرناتھا۔یہ مرحلہ پہاڑی راستے پر ہے جس کا فاصلہ 118.7کلو میٹر پر محیط تھا جس میں سائیکل سواروں نے مانربا ڈیل گارڈا سے لیوگنو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا۔25 سالہ سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 118.7کلومیٹر کا فاصلہ 2گھنٹے 49منٹ اور 37 سیکنڈز میں طے کرکے 16ویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

20 سالہ میزبان سائیکل سوار جیولیو پیلیزاری نے دوسری جبکہ 28 سالہ کولمبین سائیکلسٹ ڈینیئل مارٹنیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر کا پنک جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔ گزشتہ سال گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس ٹیم جمبو ویزما کے سلووینین سائیکل سوار پریموز روگلک نے جیتی تھی، وہ رواں ایڈیشن میں شامل نہیں ہیں تاہم رواں سال تڈیج پوگاچر سلووینیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شریک ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3400.8 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد 26 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔\932
وقت اشاعت : 22/05/2024 - 10:50:05

متعلقہ عنوان :