زمبابوے نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 12 مئی 2024 19:20

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) زمبابوے نے پانچویں اور آخری ٹی 20میچ میں بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے 158 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سکندر رضا نے ناقابل شکست 72اور برائن بینٹ نے 70 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے ، محمود اللہ 54 رنز بنا کر نمایاں رہے ،زمبابوے کی طرف سے بلیسنگ مزرابانی اور برائن بینٹ نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، کپتان سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ڈیبیو میچ کھیلنے والے برائن بینٹ نے 70 رنز بنائے ، انہیں شاندار آل رانڈ کارکردگی پر مرد میدان قرار دیا گیا ، پانچ میچوں کی سیریز 1-4 سے میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے نام رہی۔

وقت اشاعت : 12/05/2024 - 19:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :