پاکستانی فٹ بال کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلئے اے ایف سی اور پی ایف ایف کے درمیان معاہدہ

اتوار 12 مئی 2024 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے ساؤتھ ایشیا یونٹ اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی نے پاکستان فٹ بال کی تشخیص، ایکشن پلان اور مانیٹرنگ پر مشتمل باہمی طور پر متفقہ دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ دستاویز پر اے ایف سی کے ساؤتھ ایشیا یونٹ کی سینئر منیجر سونم جگمی اور نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے دستخط کیے۔

دستاویز میں پاکستان فٹ بال کے مستقبل کی سمت کے تعین، ایکشن پلان اور نگرانی کے لیے ایک جامع حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔اس موقع پر اے ایف سی کے اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ ایڈوائزری یونٹ کے سربراہ لازارس جانسن، ممبر پی ایف ایف این سی محمد شاہد نیاز کھوکھر اور ڈائریکٹر آپریشنز محمد عصام سانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہارون ملک نے دورہ کرنے والے معززین کو اہم واقعات اور اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ فراہم کی جس میں فٹ بال کے منظر نامے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کو ظاہر کیا۔

اے ایف سی اور پی ایف ایف کے درمیان مشترکہ کوششوں کا مقصد پاکستانی فٹ بال کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔یہ معاہدہ عالمی فٹ بال برادری میں پاکستان کو ایک مضبوط قوت کے طور پر پیش کرنے کے اجتماعی مشن میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔
وقت اشاعت : 12/05/2024 - 20:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :