فیصلہ کیا تھا کہ ہدف 18ویں اوور سے پہلے حاصل کرنا ہے : بابر اعظم
پہلے باؤلنگ کرنا اچھا فیصلہ تھا کیونکہ بادل آئے ہوئے تھے اور ہلکی بارش بھی ہوئی تھی : قومی کپتان
ذیشان مہتاب پیر 13 مئی 2024 10:53
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مئی 2024ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے بازوں کو دے دیا ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس جیت کی بعد سکون ملا ہے ، جب ہمیں ٹارگٹ ملا تو ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اس کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کرنا ہے، ہم نے شروع میں 2 وکٹیں گنوائیں لیکن اپنے موومینٹم کو جاری رکھا ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے باؤلنگ کرنا اچھا فیصلہ تھا کیونکہ بادل آئے ہوئے تھے اور ہلکی بارش بھی ہوئی تھی۔
آئر لینڈ نے جس طرح سے آخری 3 اوورز میں بلے بازی کی وہ واقعی زبردست تھی ۔
بابر اعظم نے کہا کہ فخر زمان تجربہ کار کھلاڑی ہے ، اس نے پازیٹو گیم کھیلی ۔
آخر میں کپتان نے کہا کہ اگلے میچ میں بھی ہم اپنا سو فیصد دیں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ پاکستانی شائقین کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں ، کھچا کھچ بھرے ماحول سے لطف اندوز ہوا اور امید ہے کہ فیملیز اگلے میچ میں ہمارا ساتھ دیں گی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 13/05/2024 - 10:53:24
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
شاہد آفریدی کا ناقص بولنگ فارم کے بعد شاداب خان سے اپنی گفتگو کا انکشاف
-
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع
-
کیسپر رڈ نے تیسری مرتبہ جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
سلووینیا کے تڈیج پوگاچر نے پہلی مرتبہ گیروڈی اٹالیہ سائیکل ریس جیت لی، ریس کا آخری مرحلہ ٹم مرلیئرنے کے نام رہا
-
انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ منگل کو صوفیہ گارڈنز کارڈف میں کھیلا جائے گا