لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ معاہدہ کرنے کا فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے پیشکش موصول ہونے سے پہلے ہی کرلیا تھا

منگل 14 مئی 2024 16:33

زیور خ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ معاہدہ کرنے کا فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے پیشکش موصول ہونے سے پہلے ہی کرلیا تھا۔اطالوی صحافی فیبریزیو رومانو نے انکشاف کیا ہے کہ لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ معاہدہ کرنے کا فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے پیشکش موصول ہونے سے پہلے ہی کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں لیونل میسی نے یہ فیصلہ خاندانی وجوہات کی بنا پر کیا ہے، ان کے انٹر میامی ایف سی کے مالک ڈیوڈ بیکہم کے ساتھ کافی اچھے دوستانہ تعلقات بھی ہیں اس کے علاوہ وہاں کچھ کھلاڑیوں سے ان کی اچھی دوستی بھی ہے جن میں بسکیٹس اور البا شامل ہیں۔

فیبریزیو رومانو نے کہا کہ لیونل میسی کو جو موقع امریکا میں ملا وہ شاید سعودی عرب میں نہیں ملتا ان کے اس فیصلے کی مختلف وجوہات کئی ہوسکتی ہیں لیکن انہون نے انٹر میامی کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ کافی عرصہ پہلے ہی کرلیا تھا۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 16:33:29

متعلقہ عنوان :