ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بنگلادیشی اسکواڈ کا اعلان

منگل 14 مئی 2024 21:34

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نجم الحسین کپتان اور تسکین احمد نائب کپتان ہوں گے جبکہ اسکواڈ میں سینئر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسکواڈ میں شکیب الحسن، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزیدحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، جاکر علی، تنویر اسلام، شک مہدی حسن شامل ہیں۔رشاد حسین، مستفیض الرحمن، شرف الاسلام اور تنظیم حسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 21:34:36