پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹرمحمد فیصل کی جانب سے خواتین ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

منگل 14 مئی 2024 21:39

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے خواتین ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ ،ویمنزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت ،گرین شرٹس اپنی کپتان ندا ڈار کی قیادت میں شریک ہوئیں ۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی استقبالیہ سے ندا ڈار اور ڈاکٹر محمد فیصل نے خطاب کیا ، کپتان قومی کرکٹ ٹیم نداڈار نے خصوصی طور پر ایک گرین شرٹس تحفہ کے طورپر پیش کی اس موقع پر گرین شرٹس ، سفاتری عملہ ، پاکستانی برادری بھی تقریب میں شریک ہوئی ۔

کپتان ویمن ٹیم ندا ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے ہم بہت خوش ہیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے ہمیں بلا کر ہماری عزت افزائی کی لڑکیاں بھی اس سے خوب لطف اندرز ہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہائی کمشنر خود بھی مقامی ایشیائی کمیونٹی کے ساتھ میچ دیکھنے آئے ہمیں یہی عزت چاہیے اس پر ہائی کمشنر کے شکر گزار ہیں ۔ اس موقع پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی ٹیم نے پاکستان وویمن ٹیم کا خیر مقدم کیا ہے یہ انتہائی فخر کی بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بچیاں تمام رکاوٹوںکو عبورکرکے یہاں کھیل رہی ہیں ہماری تمام نیک تمنائیں دعائیں اپنی بچیوں کے ساتھ ہیںاللہ انہیں کامیابی د ے میں خود اپنی فیملی کے ہمراہ میچ دیکھنے گیا تھا
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 21:39:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :