پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو ، سی ڈی اے نے عمر ایسوسی ایٹس کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 14 مئی 2024 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو ( تھری ڈے ) ٹورنامنٹ میں سی ڈی اے نے عمر ایسوسی ایٹس کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ، عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 225 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، حبیب اللہ 55 اور کاشف علی 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، سی ڈی اے کی جانب سے مرتضیٰ جمال نے چار اور مبشر نذیر نے تین وکٹیں حاصل کیں ، سی ڈی اے کی ٹیم نے 225 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، فیضان ریاض نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 80 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں علی سرفراز ناٹ آؤٹ 53 جبکہ علی تاج اور محمد آفتاب 31 ، 31 رنز بنا کر نمایاں رہے ، عمر ایسوسی ایٹس کی طرف سے زین اللہ نے تین اور ولید اعظم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 22:23:39

متعلقہ عنوان :