پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی چیمپئن شپ کاآغاز

منگل 14 مئی 2024 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام نویں سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی چیمپئن شپ کا لاہور میں آغاز ہوگیا،پہلے میچ میں ڈیزرٹ کیمل رگبی کلب نے لاہور ہاکس رگبی کلب کو7-13 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے صدر ڈائریکٹر سروس ٹائرز چوہدری عارف سعید نے کہا کہ رگبی کی ڈویژن ون میں ٹاپ ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے،رگبی پاکستان کی یونیورسٹی،کالجز اور کلبوں میں اچھے لیول پر کھیلی جا رہی ہے،ڈیزرٹ کیمل اور لاہور ہاکس کی ٹیموں کے درمیان زبردست ایکشن میچ ہوا،جو ڈیزرٹ کیمل کی ٹیم نے7-13سے جیتا،ڈیزرٹ کیمل کی جانب سے پہلے ہاف میں وسیم نے ایک ٹرائی سکور کی،دوسرے ہاف میں وسیم نے ایک اور ٹرائی سکور کی،دوسر ے ہاف میں عاقب نے ایک پینلٹی سکور کرکے ٹیم کا سکور13 پر پہنچایا،لاہور ہاکس کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں کافی محنت کی مگر وہ صرف ایک پینلٹی ٹرائی سکور کر سکے۔

پہلے میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان رگبی یونین فوزی خواجہ تھے۔میچ کو سپروائز پاکستان رگبی یونین کے سینئر آفیشل شکیل ملک اور محمد بابر نے کیا جبکہ اس موقع پر رگبی کے کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 22:23:39

متعلقہ عنوان :