سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا

ٹاس جیتنے کے بعد بابر اعظم کی آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

muhammad ali محمد علی منگل 14 مئی 2024 18:59

سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
ڈبلن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مئی 2024) سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا، ٹاس جیتنے کے بعد بابر اعظم کی آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت. تفصیلات کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آج آئرش شہر ڈبلن کے کلونٹرف کرکٹ کلب کے گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ تقریباً شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک میچ میں کامیابی سے سیریز برابر ہے، آج ہونے والا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کر لے گی، پہلے میچ میں آئر لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا جبکہ گرین شرٹس نے دوسرا میچ بآسانی جیت لیا تھا۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 18:59:52

متعلقہ عنوان :