سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا

آخری اوورز میں پاکستانی گیند بازوں کی اچھی باولنگ، آئرلینڈ کو تگڑا ہدف دینے سے روک لیا

muhammad ali محمد علی منگل 14 مئی 2024 20:42

سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
ڈبلن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مئی 2024) سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا، آخری اوورز میں پاکستانی گیند بازوں کی اچھی باولنگ، آئرلینڈ کو تگڑا ہدف دینے سے روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آج آئرش شہر ڈبلن کے کلونٹرف کرکٹ کلب کے گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں۔

(جاری ہے)

سیریز کے آخری میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا، ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی، یوں پاکستان کو سیریز جیتنے کیلئے 179 رنز کا ہدف مل گیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 20:42:33

متعلقہ عنوان :