انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو19رنز سے ہرادیا

بدھ 15 مئی 2024 10:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) دہلی کیپٹلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے64 ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس ک19رنز سے شکست دے دی،یہ دہلی کیپٹلز کی لیگ میں ساتویں فتح ہے۔دہلی کیپٹلز کے ابیشیک پوریل اور ٹرسٹن سٹبس کی نصف سنچریوں اور ایشانت شرما کی عمدہ بائولنگ نے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ایشانت شرما کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ارون جیٹلی سٹیڈیم، دہلی میں کھیلے گئے لیگ کے 64 ویں میچ میں دہلی کیپٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے، ابیشیک پوریل نے 58 رنز اور ٹرسٹن سٹبس نے ناقابل شکست 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،شائی ہوپ 38 اور کپتان وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے نوین الحق نے دو جبکہ ارشد خان اور راوی بشنوئی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور وہ مقررہ 20ویں اوورمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا سکی،لکھنؤ سپر جائنٹس کے نکولس پوران کی 61 اورارشد خان کی ناقابل شکست 58 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکی۔دہلی کیپٹلز ایشانت شرما نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین جبکہ خلیل احمد،اکشر پٹیل،مکیش کمار،کلدیپ یادو اور ٹرسٹن سٹبس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ یوں دہلی کیپٹلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو19 رنز سے ہرادیا۔ دہلی کیپٹلز کے ایشانت شرما میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔\932
وقت اشاعت : 15/05/2024 - 10:10:06

متعلقہ عنوان :