اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

بدھ 15 مئی 2024 11:00

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو، چین کے ٹینس کھلاڑی ژانگ زیزن،جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف، امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز،یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس سیٹسیپاس،چلی کے ٹینس کھلاڑی نکولس جیری،پولینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیوبرٹ ہرکاز اور امریکی ٹینس کھلاڑی ٹومی پال پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلونے روسی حریف کھلاڑی کیرن خچانوف کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

چین کے ٹینس کھلاڑی ژانگ زیزن نے پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیلین حریف کھلاڑی تھیاگو مورا مونٹیرو کو شکست دی۔

جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف نے پرتگال کے حریف کھلاڑی نونو بورجیس کو سٹریٹ سیٹس میں مات دی۔ امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹزنے سخت مقابلے کے بعد بلغارین حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو ہرا کر ٹاپ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس سیٹسیپاس نے آسٹریلوی حریف کھلاڑی الیکس ڈی مینور کو پچھاڑ کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

چلی کے ٹینس کھلاڑی نکولس جیری نے فرانسیسی حریف کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو ہرایا۔ پولینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیوبرٹ ہرکاز نے ارجنٹائن کے سیباسٹین بیز کو مات دی جبکہ امریکی ٹینس کھلاڑی ٹومی پال نے روسی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف کو ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ایونٹ کے کوارٹرفائنل رائونڈ میں چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو کا مقابلہ چین کے ٹینس کھلاڑی ژانگ زیزن سے ہوگا،دوسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف کا مقابلہ امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز سے ہوگا۔تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس سیٹسیپاس اورچلی کے ٹینس کھلاڑی نکولس جیری آمنے سامنے ہوں گےجبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ پولینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیوبرٹ ہرکاز اور امریکی ٹینس کھلاڑی ٹومی پال کے درمیان کھیلا جائے گا۔\932
وقت اشاعت : 15/05/2024 - 11:00:11