مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 15 مئی 2024 11:14

مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ  سیڈ جوڑی  اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز  کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقالوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں حریف برازیلین ٹینس کھلاڑی رافیل فیبرس ڈی میٹوس اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار آندرس مولٹینی کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برازیلین ٹینس کھلاڑی رافیل فیبرس ڈی میٹوس اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار آندرس مولٹینی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔\932
وقت اشاعت : 15/05/2024 - 11:14:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :