ویمنز کلب فٹ بال ورلڈ کپ جنوری تا فروری 2026ء کو ہوگا

بدھ 15 مئی 2024 21:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) پہلا ویمنز کلب فٹ بال ورلڈ کپ جنوری تا فروری 2026ء کو ہوگا۔ فیفا نے بھی اس کی باقاعدہ طور پر تصدیق کردی ہے۔ 16 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ ہر چار سال بعد منعقد کیا جائے گا اور یورپی لیگز کے ڈومیسٹک سیزن کے آخر میں جبکہ ویمنز چیمپئنز لیگ گروپ مرحلے اور ناک آئوٹ رائونڈز کے درمیان ہوگا۔ یو ایس اے کی نیشنل ویمنز سوکر لیگ عام طور پر مارچ میں شروع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

فیفا نے ابتدائی طور پر دسمبر2022 ء میں خواتین کا کلب ورلڈ کپ کرانے کا اعلان کیا تھا اور بدھ کے روز بنکاک میں فیفا کانگریس نے اس ایونٹ کی تصدیق کی۔ بارسلونا موجودہ یورپین چیمپئن ہے، نیو یارک گوتھم ایف سی موجودہ این ڈبلیو ایس ایل چیمپئن ہیں اور برازیلین سائیڈ کورنتھیانز کوپا لیبرٹاڈورس فیمینیا کے حامل ہیں۔ فیفا کانگریس نے 2026-29 ء کے ایک نئے بین الاقوامی میچ کیلنڈر کی بھی منظوری دی ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو آرام اور صحت یابی کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 15/05/2024 - 21:10:21

متعلقہ عنوان :